اسلام آباد: سپریم کورٹ میں لاپتا افراد کے مقدمات کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔
خبر رساں اداروں کے مطابق لاپتا افراد کے کیسز کی جلد سماعت کے لیے درخواست ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ جنجوعہ نے دائر کی۔
عدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ لاپتا افراد کیس کی سماعت کئی برس سے مقرر نہیں ہو سکی۔ انصاف کے تقاضوں کے پیش نظر مقدمہ آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔