چاغی میں فورسز کی گاڑی میں دھماکے سے 2 اہلکار شہید

304

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع چاغی میں فورسز کی گاڑی میں دھماکے سے 2 اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق فورسزکی گاڑی چاغی بازار سے گردی جنگل کی جانب جارہی تھی کہ اس دوران گاڑی کے پیچھے پڑا تیل کا کین پھٹ گیا جس کے نتیجے میں زورداردھماکا ہوا اور گاڑی میں آگ لگ گئی۔

حادثے کے وقت گاڑی میں 6 اہلکار سوار تھے۔2 اہلکار موقع پر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جب کہ 3 اہلکار محفوظ رہے ۔ واقعے کے لاشوں اور زخمی اہلکار کو طبی  امداد فراہم کرنے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔