نئی دہلی: بھارت اور نیپال کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی اور شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال تھا جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب نیپال کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق نیپال میں 5.6 شدت کا زلزلہ آیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔