اسلام آباد : مسلم لیگ(ن) کے رہنما محمد زبیرنے کہا ہے کہ عمران خان لانچ نہ ہوتا تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی ، پارٹی میں ن لیگ کے بیانیے پر بڑی بحث ہوئی۔
محمد زبیر نے کہا کہ جو آج بدحالی ہے 2017 کے حالات سے شروع ہوتی ہے، ملک میں جو چل رہا ہے گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، عمران خان نے عوام کو مہنگائی کے کنویں میں دکھیل دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے دور میں عوام کو سہولیات مل جاتیں توآج مہنگائی نہ ہوتی، غلط فیصلوں سے ملک بدحالی کیطرف پہنچ گیا ہے۔