آئی ای ای ای پی کی بین الاقوامی نمائش 3 سے 5 اکتوبر کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی

1149

کراچی(اسٹاف رپورٹر) الیکٹرکل، الیکٹرانکس اورانجینرئنگ کی تین روزہ بین الاقوامی نمائش کراچی ایکسپو سینٹر میں 3 سے 5 اکتوبر تک جاری رہیگی۔

انسٹی ٹیوشن آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرزاوربدرایکسپوسلوشن کے اشتراک سے ہونے والی اس بین الاقوامی نمائش میں ملکی و غیرملکی کمپنیاں بھرپور شرکت کررہی ہیں۔

اس سال ہونے والی نمائش میں 265 سے زائد قومی اور بین الاقوامی برانڈز اپنے پائیدار اور جدید سلوشنز کے ساتھ شرکت کررہے ہیں جن میں پاکستان کی 100سے زائد سرفہرست کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ اس سال نمائش کی تھیم ‘غیرروایتی اور جدید سلوشنز’ سے تعارف ہے۔

نمائش کے دوسرے روز ‘میک ان پاکستان’، ‘بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن انڈسٹری اور ٹیکسٹائل سیکٹر سمیت دیگر شعبوں کے لیے انجینئرنگ کی خدمات اور مصنوعات کی خریداری جیسے موضوعات پر کانفرنسزکا سلسلہ بھی منعقد کیا جائے گاجن میں ماہرین انجینئرنگ اور پروکیورمنٹ کے شعبوں میں جدید رجحانات اور چیلنجز پر اپنی ماہرانہ رائے اور معلومات پیش کریں گے۔نمائش کے آرگنائزرز نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے حصہ لینے والے اسپانسرز اور پارٹنرز کا شکریہ ادا کیا جن کی شراکت اور معاونت سے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں مدد ملی۔

شرکاء کی اس نمائش میں شرکت روشن اور بہتر مستقبل کو تراشنے میں تعاون کا ذریعہ بنے گی جبکہ شرکاء انڈسٹری قائدین سے براہ راست رابطہ کرکے نت نئے سلوشنز سے متعارف ہوتے ہوئے انرجی سیکٹر میں برپا ہونے والی انقلابی تبدیلیوں سے آگاہی حاصل کرسکیں گے۔