پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ

480

  کراچی:  نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پنجاب ہاوس کراچی کے ریونیو جنریشن اور اپ گریڈیشن پلان کی منظوری دے دی۔

 منصوبے کے تحت نجی کمپنیاں اور ادارے پنجاب ہاوس کراچی میں تقریبات کر سکیں گے جس کی آن لائن بکنگ کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ گراونڈ اور فرسٹ فلور کا کرایہ 3 لاکھ روپے ہوگا۔

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پنجاب ہاوس کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں ڈائننگ ہال، ڈارئنگ روم اور کمروں کا معائنہ کیا، گرانڈ اور فرسٹ فلور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور اپ گریڈیشن کے لیے ضروری ہدایات دیں۔