لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈوکیٹ او رسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ نے مستونگ او رہنگو میں دہشتگردی کے افسوسناک کاروائیوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ اور ہنگو میں دہشتگرد انہ حملے پاکستان کے ازلی دشمن کی بزدالانہ کاروائی ہے۔
سیکورٹی فورسز کے مطابق مستونگ اور ہنگو دھماکوں کے تانے بانے اسلام او رپاکستان کے ازلی دشمن سے ملتے ہیں۔ 12 ربیع اول کے دن معصوم اور نہتے شہریوں کا قابل عام مذہب اورانسانیت کی کھلی تزلیل ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، دنیا کا کوئی بھی مذہب کسی انسان کو جان سے مارنے، عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے اور لوگوں کو بجاتکلیف پہنچانے کی اجازت نہیں دیتا۔
جماعت اسلامی لاہور مستونگ اور ہنگومیں دہشتگردی کی کاروائیوں میں سینکڑوں شہدا کے لواحقین اور زخموں کے دکھی میں برابر کی شریک ہیں اور دعاکرتی ہے کہ اللہ رب العزت شہید ہونے والے افراد کے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے ان حملوں سے دکھ اور غم میں مبتلا ہے جس میں عبادت گاہیں، بازار محفوظ تک نہیں رہے ہیں۔قائدین نے مزید کہا کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی روکنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں اور دہشتگردی میں ملوث اور ان کے سہولت کاروں کو پکڑ کر سخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔ انہوں نے مز ید کہا کہ دشمن کی اس قسم کی بزدالانہ کاروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے