عمران خان کا مقابلہ فوج سے نہیں بلکہ ریاست سے ہے: نگراں وزیراعظم

610

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کا مقابلہ فوج سے نہیں ریاست سے ہے، عدالت سے ریلیف نہ ملا تو الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ تحریک انصاف پر بطور جماعت کوئی سختی نہیں کی جا رہی، منفی سرگرمیوں میں ملوث 1500 افراد کے خلاف سخت رویہ اختیار کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ وطن واپسی پر نواز شریف کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے یہ سوال عدلیہ کے پاس ہے کیونکہ سزا یافتہ نواز شریف عدلیہ کی اجازت سے بیرون ملک گئے تھے۔ نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے قانونی رائے لی جائے گی، بہت سے قانونی پہلوؤں کو دیکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جو بھی کریں گے پاکستان کے قانون کے مطابق کریں گے، ہم یہ تاثر نہیں دینا چاہتے کہ ہم کسی سیاسی قیادت کو نشانہ بنا رہے ہیں۔