کراچی: 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کی سیکورٹی کو حتمی شکل دیدی گئی

725
Karachi Police

کراچی: پولیس نے 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس اور گزرگاہوں کی سیکورٹی کو حتمی شکل دیدی ۔

مجموعی طور تقریباً 4500 پولیس افسران و اہل کار سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے جب کہ مجموعی طور پر 193 گاڑیاں و موٹر سائیکلوں کا استعمال کیا جائے گا جس میں پولیس موبائلز ، بکتر بند ، جیل وینز ، موٹر سائیکلیں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول بس شامل ہے ۔

ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 12 ربیع الاول کے موقع پر مجموعی طور پر 15 ایس پیز ، 56 ڈی ایس پیز ، 683 سب انسپکٹرز و اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ، 3552 ہیڈ کانسٹبیل و کانسٹیبلز 158 لیڈی پولیس اسٹاف سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے جب کہ 12 ربیع الاول کے جلوس کے سیکورٹی کے لیے 66 ماہر نشانہ باز (اسنائپرز) کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔

مرتب کیے جانے والے سیکورٹی پلان میں مجموعی طور پر پولیس کی 196 وہیکلز استعمال کی جائیں گی جس میں ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول بس ، 83 پولیس موبائلز ، 6 جیل کی گاڑیاں ، 5 بکتر بند گاڑیاں اور 98 موٹر سائیکل سوار اہلکار بھی سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ سیکورٹی کی مجموعی نفری میں سے 504 پولیس افسران و اہلکاروں کو نشتر پارک میں تعینات کیا گیا ہے جب کہ اسی طرح سے 499 پولیس افسران و اہلکاروں کو انٹری پوائنٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 78 پولیس افسران و اہلکاروں کو مختلف اسپتالوں میں بھی تعینات کیا گیا ہے ۔ ساؤتھ زون میں جلوس کے راستوں پر 1902 پولیس افسران و اہل کار جب کہ ایسٹ زون میں 660 پولیس افسران و اہل کار تعینات ہوں گے۔