شہر قائد سے گوادر تک فیری سروس چلانے کا فیصلہ

720

کراچی: شہر قائد سے گوادر تک کے لیے فیری سروس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ نے کہا ہے کہ یہ سروس جلد شروع کی جائے گی۔ اس حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرلیے گئے ہیں۔

ورلڈ میری ٹائم ڈے کے حوالے سے پاکستان میری ٹائم اکیڈمی میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں کمانڈنٹ پی ایم اے کموڈر رضوان علی منور، ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ کے علاوہ بحری امورکے ماہرین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ ناٹیکل اور انجینئرنگ کے کیڈٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ نےکہا کہ کراچی سے گوادرتک فیری سروس جلد ہی چلائی  جائے گی۔ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن فیری سروس کو سہولیات فراہم کرے گی۔ مذکورہ سروس کے ذریعے روڈ کے علاوہ سمندری راستے سے دونوں شہروں کے درمیان سفرکرنے والوں کو اضافی سہولت میسر ہوگی۔