بلوچستان حکومت کا تین روزہ سوگ کا اعلان

2429
government announced

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ میں ہونے والےدھماکے میں جانی نقصان کے پیش نظر
بلوچستان حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے،اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

آئی جی نے پولیس کو دھماکے میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کاحکم دیا ہے۔پولیس دیگر ایمرجنسی اداروں کی ٹیمیں دھماکے کے مقام پر موجود ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دھماکے کے 45 زخمی سول ہسپتال کے ٹرامہ سینٹر میں زیر علاج ہیں۔مستونگ دھماکے کا 1 زخمی بولان میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ہے۔ سول ہسپتال میں 4 زخمی دم توڑ گئے۔ بولان میڈیکل کمپلیکس میں مستونگ دھماکے کا 1 زخمی جاں بحق ہو گیاہے۔