سپریم کورٹ: بجلی کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیس سماعت کیلئے مقرر

387

اسلام آباد:بجلی میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شامل کرنے کے کیس کی سماعت  سپریم کورٹ  میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت عظمی نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شامل کرنے کا کیس 2 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کیا ہے، جس کی سماعت چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا، جس میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل ہوں گے۔

بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شامل کرنے سے متعلق مختلف الیکٹرک سپلائی کمپنیوں نے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث عوام کو بجلی کے بھاری بل ادا کرنے پڑتے ہیں۔