بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پاکستان اور چین کے تعلقات کا سنہری باب ہے، مرتضی سولنگی

547
nothing to do

بیجنگ: نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی کا کہنا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو  منصوبہ  نے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کو نئے مواقع فراہم کئے، جو پاکستان اور چین کے تعلقات کا سنہری باب ہے۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ   سی پیک نے پاکستان کے انفرا اسٹریکچر ،مواصلات اور  توانائی کے شعبوں میں نمایاں سرمایہ کاری فراہم کی ہے جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔

انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کی 10 ویں سالگرہ پر چین کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے   کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی سیاسی منظر نامے کے باوجود پاک چین تعلقات ہر گزرتے وقت کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں، پاکستان سی پیک کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے جس میں ایم ایل ون جیسے نئے منصوبے جاری ہیں۔