کراچی: شہری انتظامیہ نے کلفٹن باغ ابن قاسم میں قائم تاریخی مچھلی گھر کی عمارت کا انفراسٹریکچر تباہ حال ہونے کی صورت میں منہدم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میونسپل کمیٹی کا کہنا ہے کہ پرانی عمارت مسمار کرکے جدید مچھلی گھر کی تعمیر کیلئے اخراجات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے،بین الاقوامی طرز کا مچھلی گھر بنانے کیلئے بلدیہ عظمی کراچی کی انتظامیہ اور میئر کراچی مرتضی وہاب صدیقی نے عملی اقدامات تیز کردیے ہیں ۔
تاہم دس برس سے کے ایم سی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کی عدم دلچسپی کے سبب مچھلی گھر مکمل طور پر تباہی سے دوچار ہوکر بند پڑا تھا جس کے سبب باغ ابن قاسم میں آنے والے عوام بند مچھلی کو دیکھ کر افسوس کا اظہار کررہے تھے۔