ماڈل ڈیبیٹنگ مقابلے: جامعہ کراچی نے 17 ایوارڈز اپنے نام کرلیے

608

کراچی:(نوید احمد جتوئی ) ہمدرد یونیورسٹی میں (UN HUMUN-VIII) ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے ماڈل اقوام متحدہ ڈیلیگیشن کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جامعہ کراچی نے 5 کمیٹیوں میں 17 ایوارڈز اپنے نام کر لیے۔

 جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقعات میں بی ایس تھرڈ ایئر کے طالب علم مسعود عباسی نے بتایا کہ ہمدرد یونیورسٹی ماڈل میں ڈیبیٹنگ کے مقابلے میں پورے پاکستان کی جامعات کے 400 سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی تھی اس مقابلے کو جیتنے کے لیے ہم نے بہت محنت کی ہے۔

کراچی یونیورسٹی ڈیبیٹنگ سوسائٹی میں ماڈل یو این کے ڈائریکٹر/ ٹرینر انس عثمان کا کہنا تھا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارا وفد اس وراثت کو جاری رکھنے کے قابل ہے جسے ہم نے گزشتہ سال ہمدرد یونیورسٹی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز میں “بہترین وفد” کے عنوان کا دفاع کرتے ہوئے بنایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہمارے وفد نے ہیومن آٹھ  کی 5 کمیٹیوں میں 1. سپیکپول 2. کے سی سی 3. یو این ایس سی 4. یو این ایچ سی آر 5. پی این اے کے مقابلے جیتے جس میں پاکستان بھر سے 400 سے زائد مندوبین مقابلے کیے۔ یہ MUN سرکٹ میں جامعہ کراچی کا لگاتار تیسرا بہترین وفد بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے وہ وقت اب بھی یاد ہے جب KUDS کا MUN ونگ PNA ونگ سے زیادہ مشابہت رکھتا تھا، جہاں 90% طلباء نے دو لسانی کمیٹیوں کا انتخاب کرنے کو ترجیح دی۔ تقریباً ایک سال کے اندر میں کافی خوش قسمت ہوں کہ مندوبین کو اقوام متحدہ کی کمیٹیوں میں بھی باوقار اعزازات حاصل کرتے ہوئے دیکھا، اور مجھے ان کے شاندار سفر میں ایک چھوٹا سا کردار ادا کرنے پر فخر ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفد کی بہترین ممکنہ سہولت فراہم کرنے پر KUDS کے تمام EB خاص طور پر رازی، علیزہ اور صدف کا مشکور ہوں اور میری حیرت انگیز AD وارثہ اور کوآرڈینیٹرز نورالعین، اجلا، اور منتہا جنہوں نے اس وفد کے دورے کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات انتھک محنت کی۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ ایسے پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے جس میں طالب علم اپنی زہنی قابلیت دنیا کو دکھا سکتا ہے اور ہمیں فخر ہے کہ جامعہ کراچی پاکستان کی بہترین یونیورسٹی ہے جس میں نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں طلبہ کو  بہترین انداز میں گائیڈ کیا جاتا ہے ۔

مقابلے میں شریک ہونے والے دیگر طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ الحمدللہ! ہمدرد یونیورسٹی ماڈل (UN HUMUN-VIII) میں بہترین ڈیلیگیشن ٹائٹل کی وراثت کو جاری رکھتے ہوئے پورے پاکستان سے 400+ مندوبین کے ساتھ مقابلے کرتے ہوئے 5 کمیٹیوں میں 17 ایوارڈز حاصل کیے ہیں  یہ ہماری لیئے اعزاز کی بات ہے ۔

واضح رہے کہ مسعود عباسی جس نے حالیہ میں بحریہ یونیورسٹی کراچی ماڈل یونائٹڈ نیشن میں ڈیلگیشن میں بہترین پرفامنس دکھائی تھی آؤٹ اسٹینڈگ ڈپلومیسی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جس کی بنا پر جامعہ کراچی نے گولڈ میڈل سے نوازا تھا۔

یاد رہے کہ یوم آزادی پاکستان (14 اگست 2023 ) کو جامعہ کراچی میں ہونے والے آزادی پروگرام میں شعبہ بین الاقوامی تعلقعات کی ہیڈ پرسن شگفتہ تبسم نے گولڈ میڈل پہنایا تھا ۔