فیصل آباد:انجیکشن اسکینڈل کا مرکزی ملزم پولیس کی گرفت میں آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں آنکھوں کے انجیکشن سے بینائی متاثر ہونے کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
پنجاب حکومت کے حوالے سے بتایا ہے کہ انجیکشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کئی روز سے روپوش تھا اور انجیکشن لاہور سے باہر سپلائی کرتا تھا،گرفتار ملزم کو لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
اس سے قبل پولیس نے انجیکشن اسکینڈل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا،ملزم عاصم خالد کو فیصل آباد اور ملزم بلال رشید کو عارف والا سے گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان کیخلاف ڈرگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔