عالمی دباؤ کام کرگیا، بھارت ہردیپ سنگھ قتل کیس میں تعاون پر آمادہ

675

 نئی دہلی:شدید عالمی دباؤ کے بعد ہندو انتہا پسند مودی سرکار نے کینیڈا میں قتل ہونے والے خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں تعاون پر آمادگی ظاہر کر دی۔

نیو یارک میں بھارتی وزیر خارجہ سبرا منیم جے شنکر نے کہا کہ کوئی حکومت انہیں ہردیپ سنگھ نجر قتل کے حوالے سے ٹھوس چیز فراہم کرے تو وہ یقینی طور پر اس کا جائزہ لیں گے۔

بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کے بعد کینیڈین انٹیلی جنس حکام نے نجر قتل کیس میں بھارت کے خلاف شواہد سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو دکھانا شروع کر دیئے ۔

بریفنگ ملنے پر رہنما این ڈی پی جگمیت سنگھ  نے کہا کہ انہوں نے قابل اعتماد شواہد دیکھے ہیں کہ خالصتان تحریک کے رہنما کا کینیڈا میں قتل کا بھارت سے تعلق ہے۔