اسلام آباد:نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان چین کواپنا سدابہار دوست اور سٹریٹجک شراکت دار سمجھتا ہے،پاکستان امریکا اور چین کی بڑھتی ہوئی دشمنی میں کسی بھی کیمپ کاحصہ بننے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
نگراں وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان بڑی طاقتوں کے مقابلے میں فریقین کا انتخاب کیے بغیر اپنے مفادات پر توجہ دے رہا ہے جبکہ مغرب چین کو محدود کرنے کی کوششوں میں جنون میں مبتلا ہے، پاکستان یوکرین کے ساتھ روس کی جنگ پر غیرجانبدارہے اور چین کواپنا سدابہاردوست اور سٹریٹجک شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ سرد جنگ نہیں ہے، یہاں کوئی آئرن کرٹن نہیں ہے، یہ اتنا مبہم نہیں ہے، ہر کوئی دیکھ رہا ہے کہ کیا ہو رہا ہے، مغرب چین کو محدود کرنے کی کوششوں میں جنون میں مبتلا ہے۔