کراچی یونیورسٹی میں اساتذہ نے ہڑتال ختم کردی

664
admissions

کراچی یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن نے آج سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے وفد نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی جس میں نگراں وزیراعلیٰ نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آج سے تمام کلاسز معمول کے مطابق ہوں گی۔

جامعہ کراچی کے اساتذہ 10 روز سے سراپا احتجاج تھے تاہم آج سٹی جامعہ میں تدریسی عمل بحال کردیا گیا ہے۔

ٹیچرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی میں کلاسز صبح اور شام شیڈول کے مطابق ہوں گی۔