اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس کھل گیا

370
return home

اسلام آباد:نیب ترامیم کالعدم ہونے کے بعد سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس کھل گیا۔

احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 10اکتوبر طلب کرلیا۔ اسحاق ڈار کی 10اکتوبر کو طلبی کے سمن جاری کر دیے گئے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے احکامات جاری کیے،نیب آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف کیس بند کر دیا تھا۔

اسحاق ڈار کے خلاف کیس کا ریکارڈ احتساب عدالت میں ہی موجود تھا۔