اٹک:پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم نے اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی نہ کرنے کا عدالت کے سامنے بیان دے دیا، چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کہا کہ اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہو گیا ہوں، میں اپنے وکلا سے کہوں گا کہ اڈیالہ جیل میں منتقلی کی درخواست واپس لے لیں۔