شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ملک کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوگا ،شاہ محمود قریشی

488
not acceptable

اسلام آباد:پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایک سال میں کورٹ کچہری دیکھ لی، دہشت گرد بھی بنا دیا گیا، شفاف انتخابات وقت کی ضرورت اور واحد حل ہیں، اگر شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ملک کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوگا اور عوام کا موجودہ جمہوری نظام سے اعتبار اٹھ جائے گا۔

اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 40 سال سیاست کی، 39 سال میرے خلاف ایک پرچہ نہیں ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں برف پگھلی ہے یا نہیں، جو بے گناہ ہے اسے رہائی ملنی چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شفاف انتخابات وقت کی ضرورت اور واحد حل ہیں، اگر شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ملک کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوگا اور عوام کا موجودہ جمہوری نظام سے اعتبار اٹھ جائے گا۔

سائفر کیس کی سماعت کے لیے شاہ محمود قریشی کو ہتھکڑی لگا کر جوڈیشل کمپلیکس پہنچایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع کردی گئی ہے۔