کراچی سمیت ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی

578
forecast

کراچی : شہرقائد سمیت ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشن گوئی کردی گئی، آئندہ چند روز کے دوران گرمی کی شدت میں دوبارہ سے اضافے کا امکان ہے ، درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز کے دوران شہر کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔کراچی میں تین روز دن کے بیشتر حصے میں راجستھان سے گرد آلود خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،دن کے بیشتر حصے میں شمال مغرب اور مغرب سے بھی ہوائیں چلیں گی تاہم شام میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں بحال ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کراچی میں گرم اور مرطوب موسم برقرار رہنے کا امکان ہے اس دوران شہر کا درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔