کراچی: جامعہ کراچی کے اساتذہ نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر کی ہدایت پر ہڑتال ختم کردی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہڑتال کرنے والے اساتذہ سے سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے ملاقات کی اور نگراں وزیراعلیٰ کی جانب سے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
ہڑتال کرنے والے ساتذہ کو بتایا گیا کہ نگراں وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں بہتر انداز میں شروع کریں، ہم خود آپ کے مسائل حل کریں گے، جس کے بعد اساتذہ نے ہڑتال ختم کردی۔
واضح رہے کہ اساتذہ کی ہڑتال کے باعث تدریسی عمل معطل ہونے سے طلبہ کو شدید پریشانی کا سامنا تھا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ ان کی تعلیم کا بہت نقصان ہو رہا ہے۔