پشاور: مہنگائی اور غیر یقینی صورت حال نے خیبرپختونخوا میں کاروباری مراکز کو بھی شدید دھچکا پہنچا دیا۔پشاور میں 70 سے 80 فیصد کاروبار متاثر ہے۔ دکانداروں نے دکانیں تو کھولیں ہیں مگر گاہک نہ ہونے کے برابر ہے۔
خیبر پختونخوا خصوصا صوبائی دارالحکومت پشاور میں مہنگائی اور بڑھتے عدم تحفظ نے پشاور کے کارباری مراکز کی رونقیں بھی لوٹ لیں۔
جہاں شہریوں کا رش ہوا کرتا تھا وہیں آج گاہک نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ تاجر کہتے ہیں حالیہ مہنگائی نے کاروبارکو اتنا نقصان پہنچایا ہیکہ سیلز مین کو ایک دن کی دیہاڑی بھی نہیں دے سکتے تاجروں کے نمائندوں نے مہنگائی اور دوسرے عوامل کے ساتھ ساتھ ٹیکسیشن کی غلط پالیسیوں کو کاروبار کے متاثر ہونے کی بڑی وجہ قرار دیا۔انکا کہنا ہے کہ حکومت سے ریلیف نہ ملا تو رہا سہا کاروبار بھی ختم ہوجائے گا۔