ہیومن رائٹس کمیشن کی نگراں وزیراعظم کے بیان پر تنقید

421

اسلام آباد ہیومن رائٹس کیشن آف پاکستان نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق بیان پر تنقید کی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایچ آر سی پی نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی طرف سے ایسا بیان کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر کارکنوں کے بغیر بھی آزاد اور شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن ہے،  جمہوریت کے خلاف ہے۔

 

ایچ آر سی پی نے بیان کو غلط فیصلہ اور غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کے دیگر رہنماؤں کے خلاف جو بھی کیسز ہیں، وہ عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، انہیں جرم سمجھنا یا قرار دینا عدالتوں ہی کا کام ہے۔

کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کے ساتھ جاری رویے، جس میں انہیں عدالت کی جانب سے رہائی کے احکامات کے باوجود کئی بار گرفتار کیا جا چکا ہے، کی بھی مذمت کی۔ کمیشن نے کہا کہ آزاد اور شفاف الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمے  داری ہے۔ نگراں حکومت کو غیر جمہوری اور غیر ذمے دارانہ بیان بازی سے اجتناب کرنا چاہیے۔