کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بجلی میٹرزچیک کرنے کے دوران معصوم عوام کو زودوکوب کرکے زخمی کرنا،پولیس کی طرف سے تشدد،لڑائی جھگڑے کرنا حالات کو خراب کرنے کے مترادف ہے۔
مولانا عبدالق ہاشمی نے کہاکہ بڑے چوروں کے بجائے مہنگائی غربت بیر وزگاری کے ستائے عوام پر چھاپے بھاری جرمانہ بدترین ظلم اور دہشت گردی ہے نگران حکومت پولیس کی وردی اور کیسکواہلکاروں کے نام پر غنڈوں کو لگام دیں بصورت دیگر حالات مزید خراب ہوں گے توذمہ دارحکومت انتظامیہ اور پولیس ہوگی ۔
انہوں نے کہاکہ کوئٹہ چمن شاہراہ پر چیک پوسٹوں پر عوام کی تذلیل ،رشوت طلب کرنااور عزت نفس مجروح کرنے کے مترادف ہے،جماعت اسلامی کے لیے میدان کھلے ہیں عوام نے سب کو آزمالیامگر ناامیدہوئے اب امید کی کرن جماعت اسلامی ہے ۔