لاہور: بارش کے باعث  109 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے

298

لاہور:پنجاب بھر میں بارش کے باعث 109 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے، بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بارش کے بعد موسم تو خوشگوار ہوگیا لیکن شہری بجلی نہ ملنے کی وجہ سے اذیت کا شکار ہیں، بارش کا پہلا قطرہ گرتے ہی اکثر علاقوں میں بجلی معطل کردی گئی۔

ایسے میں شہریوں کا کہنا تھا کہ  ہمارے اوپر ایسا گندا نظام مسلط ہے کہ ہم اپنے محنت کی کمائی کا حصہ باقاعدگی سے حکومت کو ادا کرتے ہیں، لیکن حکومت ہمیں بدلے میں مکمل سہولیات فراہم کرنے کے بجائے، کچھ وقت کی بجلی بھی بڑی مشکل سے دیتی ہے،  حکمران اپنی عیاشیوں کے علاوہ کوئی کام نہیں کررہے۔

انہوں نے  مزیدکہاکہ حکمران ہر چیز کا الزام گزشتہ حکومت پر ڈال دیتی ہے یا پھر آئی ایم ایف کے معاہدے   مجبوری قرار دیتے ہوئے بری ذمہ ہوجاتی ہے، بجلی سمیت ہر چیز کی قیمتوں میں من مانا اضافہ تو کیا جارہا ہے لیکن ہمیں سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کوئی بھی سنجیدہ اقدام نہیں کیا جارہاہے۔