وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ چین زرعی،صنعتی شعبوں کیلئے سودمند

2081
beneficial

لاہور: وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا دورہ چین کامیابی سے مکمل ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلی محسن نقوی کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات خصوصاً زراعت اور صنعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے انتہائی سودمند رہا اور”محسن نقوی ان چائنہ” ٹویٹر کا ٹاپ ٹرینڈ رہا۔دورے کو چین کے ذرائع ابلاغ نے خصوصی اہمیت اور نمایاں کوریج دی۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے 18 سے زائد ممالک کے ننشیا انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیزفورم کا افتتاح کیاـ پاکستان کی تاریخ میں محسن نقوی پہلے وزیراعلی ہیں جنہوں نے اس فورم کا افتتاح کیاـ

وزیراعلی محسن نقوی نے ننشیا فرینڈ شپ سٹیز فورم سے کلیدی خطاب کیاـ اپنے خطاب میں پاک چین تعلقات کوامن کے لئے ناگزیر قرار دیاـوزیراعلی محسن نقوی کی کاوشوں سے ساہیوال اور بہاولپور کو چینی شہروں کے ساتھ سسٹر سٹی قرار دینے کے معاہدوں کی دستاویزات پر دستخط ہوئےـ ساہیوال اورووژونگ، بہاولپوراور زونگ وئی تمام شعبوں میں اشتراک کارکریں گےـ سسٹر سٹیز معیشت اور تجارت، سائنس اور ٹیکنالوجی میں معاونت کریں گےـسسٹرسٹی تعلیم، زراعت، ہیلتھ، ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے لئے تعاون کریں گےـ