بھارت ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرے، امریکہ

495

واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرے۔

انٹونی بلنکن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت یہ یقینی بنائے کہ واقعہ میں ملوث افراد کا احتساب کیا جائے۔ بلنکن کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر بھارت اور کینیڈا سے قریبی رابطے میں ہیں، یہ اہم ہے کہ تحقیقات مکمل ہوں اور ان کا نتیجہ نکلے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا بین الاقوامی جبر کو بہت زیادہ سنجیدگی سے لیتا ہے، یہ عالمی نظام کے لیے اہم ہے کہ اگر کوئی ملک بین الاقوامی جبر میں ملوث ہونا چاہتا ہو تو وہ ایسا نہ کرے۔