جامعہ کراچی میں تدریسی عمل معطل، اساتذہ کا وزیراعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ

517
جامعہ کراچی اور ترکیہ کے یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی:جامعہ کراچی انجمن اساتذہ نے احتجاجا کلاسز کا بائیکاٹ کر کے تدریسی عمل معطل کردیا۔

کلاسز کے بائیکاٹ کے باعث طلبا و طالبات پریشانی سے دوچار ہیں۔

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ تدریسی عمل معطل رکھا جائے گا، 6سال سے جامعہ کراچی کے بجٹ کی منظوری نہیں کی گئی۔

اساتذہ نے وزیراعلی سندھ سے جامعہ کراچی کے انتظامی بحران کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

واضح رہے کہ بائیکاٹ کا فیصلہ گذشتہ روز جنرل باڈی اجلاس میں کیا گیا ہے۔