لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہنستے بستے پاکستان کو سازش کے تحت بربادی کے دہانے پر لایا گیا۔
برطانیہ میں شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار اور دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ کھلنڈروں کے ٹولے کو پاکستان پر مسلط کرکے 2017ء کے ہنستے بستے پاکستان کو باقاعدہ سازش کے ذریعے بربادی کے دہانے پر لاکھڑا کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2017ء میں ہونے والی سازش کے تمام کرداروں کو ان کے انجام تک پہنچانے تک ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ، فیض حمید، ثاقب نثار، جسٹس کھوسہ، عظمت سعید، اعجازالاحسن پاکستان اور 22 کروڑ عوام کے مجرم ہیں۔