کوئٹہ میں گورنر ہاؤس کے باہر جماعت اسلامی کے دھرنے کی تیاریاں

1011
Preparations

کوئٹہ:  امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی نے کہاکہ 24ستمبر کورنر ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنے کی تیاریاں عروج پر ہیں.

حافظ نور علی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے شہریوں سمیت ہزاروں لوگ شرکت کرکے مہنگائی ،مفت خوری ،بدعنوانی اور بدامنی کے خلاف تاریخ رقم کریگی سراج الحق دھرنے سے خصوصی خطاب کریں گے جماعت اسلامی نے کمرتوڑ مہنگائی ،بھاری بجلی گیس بلوں ،ادویات ،پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج شروع کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الحمداللہ ہر جگہ عوام کیطرف سے خصوصی تعاون میسرہے انشاء اللہ کوئٹہ میں بھی احتجاج دھرنا تاریخی ،پرامن اور کامیاب ہوگا دھرنے کیلئے انتظامی امورکیساتھ سیکورٹی کا خصوصی پلان بھی بنادیاگیاہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے کوئٹہ میں دھرنے کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے ذمہ داران برادر تنظیمات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔