پشاور: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سکینڈل کے 2 مرکزی ارکان سمیت 10 ملزمان گرفتار

569
MD CAT

پشاور: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سکینڈل میں ملوث 2 مرکزی ارکان سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل اور بلوٹوتھ کے ذریعے پرچہ آوٹ کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سکینڈل میں ملوث منظم گروہ کے 2 مرکزی ارکان سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مرکزی ملزمان میں ظفر خان اور اسکا بھائی شامل ، دونوں مرکزی ملزمان سرکاری ملازم ہیں، دیگر گرفتار ملزمان میں بھی سرکاری ملازمین شامل ہیں۔

ملزمان کو کوہاٹ، صوابی، کرک سمیت دیگر اضلاع سے گرفتار کیا گیا، طلبا سے نقل کرانے کی مد میں لیے گئے 35 لاکھ روپے بھی ملزمان سے برآمد کرلیے گئے، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔