اسلام آباد: 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 23 کیس رپورٹ ہوئے،جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 559 ہو گئی ۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ڈینگی سے متاثر ہ مریضوں میں 70 فیصد مرد اور 30 فیصد خواتین شامل ہیں۔
اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 15 اور شہری علاقوں میں 8 کیس رپورٹ ہوئے، جس کے بعد شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 170 اور دیہی علاقوں میں 389 ہو گئی ۔