نیویارک : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیریس سے ملاقات کی ہے۔
دورۂ امریکا کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماں کی افغان مہاجرین اور پاکستان کو درپیش چیلنجز پر بھی بات چیت ہوئی۔
نگراں وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور بحالی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
یاد رہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی انتونیو گوتیریس سے ملاقات اقوام متحدہ کے 78 ویں اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ انہوں نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کی ہیں۔