او آئی سی کشمیر میں غیرقانونی اقدامات واپس لینے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے، پاکستان

472
puts pressure

نیویارک:  نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ او آئی سی بھارت پر 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اقدامات کی واپسی کیلئے دباو ڈالے۔

نیویارک میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا اجلاس ہوا، جس میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران جلیل عباس جیلانی نے جموں و کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ او آئی سی بھارت پر 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کی واپسی کیلئے دباو ڈالے، کشمیری عوام کو حق خود ارادیت اقوام متحدہ کی قرار دادوں نے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے لئے او آئی سی اور امت مسلمہ بڑی امیدیں ہیں۔