سکھ رہنما کا قتل: بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہو گیا، سلطان محمود

403

اسلام آباد:صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل   کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ اب دنیا کے سامنے کھل کر عیاں ہو گیا ہے۔

سلطان محمود چوہدری نے کہاکہ   18جون کو کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کو جس وحشیانہ طریقے سے قتل کیا گیا اس کا سارا کٹھا چٹھااور تانے بانے بھارت سے ملے ہیں اور اس کی ساری کہانی گزشتہ روز کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈین پارلیمنٹ میں کھول کر رکھ دی۔

انہوں نے کہاکہ ہردیپ سنگھ کو بھارتی خفیہ ایجنسی را نے قتل کرایا اور اس پر کینیڈا نے بھارتی سفارتخانے کے اہلکار جو کہ را کا افسر تھا کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر کینیڈا سے نکال دیا ہے۔