لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ،نشیبی علاقے زیرآب

778

لاہور : سمیت پنجاب کیمختلف علاقوں میں صبح سویرے موسلادھار بارش ہوئی ،نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ۔رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ، جوہرٹائون، لکشمی چوک، اقبال ٹائون، ائیرپورٹ، ماڈل ٹائون ، گلشن راوی ،تاج پورہ ، باغبانپورہ سمیت متعدد علاقوں میں صبح سویرے بارش ہوئی ہے۔

واسا کے مطابق لاہور ائیرپورٹ کے علاقے میں77 اور گلبرگ میں 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی بری طرح سے متاثر ہو رہا ہے، انتظامیہ پانی نکالنے میں مصروف رہی۔

اس کے علاوہ  فیصل آباد ،ساہیوال ،پاکپتن ، کمالیہ ، قصور، اوکاڑہ ،دیپالپور،ننکانہ صاحب ،شیخوپورہ ، گوجرانوالہ ،پتوکی ،کامونکی ،منڈی بہائوالدین ،نارووال ،پسرور سمیت   مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی اور نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ۔بیشتر علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔

بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہونے سے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔