کوئٹہ:نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالکبیر شاکر نے کہاکہ 2ستمبر ملک گیر کامیاب ہڑتال کی طرح 24ستمبر احتجاجی دھرنابھی تاریخی اورکامیاب ہوگا۔
مولانا عبدالکبیر شاکر کا کہنا تھا کہ 24ستمبر احتجاجی دھرنا بجلی بلوں،پٹرول گیس ادویات قیمتوں میں اضافہ کے خلاف عوام کو ریلیف دینے ،حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنے کیلئے ہے عوام الناس تاجر برادری سمیت علمائے کرام وکلاء برادری سمیت شہریوں کو دعوت عام ہے 2ستمبر ملک گیر کامیاب ہڑتال کی طرح 24ستمبر احتجاجی دھرنابھی تاریخی اورکامیاب ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام الناس جماعت اسلامی کا ساتھ دیں سب کو آزما نے کے بعدمیدان عمل میں صرف جماعت اسلامی موجود ہیں جو ہر وقت عوام کے دکھ دردمیں شریک اور مسائل کو اجاگر وحل کرنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے مسلم باغ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھاکہ مہنگے آئی پی پیز معاہدوں ،آئی ایم ایف اور بنکوں سے بھاری قرضے لینے والے ذمہ داران کا سرعام احتساب،ملوث مجرموں کو سرعام سزا ہونا چاہیے۔ کئی دہائیاں عوام کے لیے مشکل ترین دور تھاہرطر ف لوٹ مار عوام کے مسائل حل کرنے والا کوئی نہیں جس پر اعتبار کیا جائے وہی ان کا ہوکر ذاتی مفادات مراعات کیلئے لڑتاہے جماعت اسلامی کے نمائندوں نے پارلیمنٹ اور عوامی عدالت میں عوام کیلئے بھر پور توانا آوازبلند کیا جس پر ہمیں فخر ہے۔