بلوچستان کے عوام کو ایران سے تجارت کرنے  کی اجازت دی جائے، عبدالحق ہاشمی

441
ruling class

کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو ایران سے تجارت وپٹرول کی خرید وفروخت کی قانونی طریقے سے اجازت دی جائیں غیر قانونی طریقے سے سیکورٹی فورسزکو جگہ جگہ رشوت وبھتہ دینے سے قومی خزانہ چند افراد کے جیبوں میں جارہے ہیں اور ایرانی پٹرول پر قابض سیکورٹی اداورں،لٹیرے سیاستدانوں، مافیازخودمالا مال عوام پریشان رہتے ہیں۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ   تیل وگیس ،پٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی قوت خرید چھین کر کمر توڑ دی جماعت اسلامی 24ستمبر گورنرہائوس کوئٹہ کے سامنے احتجاج رنگ لے آئیگا،مہنگائی بھاری سودی قرضوں،بدعنوانی ،نااہلی ملک کے خزانے واسٹیٹ بنک آئی ایم ایف کو دینے کی وجہ سے ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں 24ستمبر احتجاجی دھرنا 2ستمبرکے کامیاب ہڑتال کی طرح پرامن اور تاریخی ہوگا عوام الناس تاجر برادری طلباء نوجوان اور ہر طبقہ فکر کے لوگ جماعت اسلامی کے احتجاج میں ساتھ دیں تاکہ بجلی گیس بلوں ،ادویات ،پٹرول قیمتوں میں ریلیف مل جائیں۔