عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار کر لیا گیا

511
If the Speaker has a conscience

 اسلام آباد:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اسلام آباد پولیس نے دو بھتیجوں سمیت نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے فیز 3سے گرفتار کر لیا ۔

شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی، اسلام آباد پولیس اور سادہ کپڑوں میں اہلکار آئے تھے اور انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے فیز 3 میں اپنی رہائشگاہ پر موجود تھے، پولیس نے شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شاکر اور ملازم عمران کو بھی گرفتار کیا۔

شیخ رشید کے وکیل نے بتایا کہ نہیں معلوم سابق وزیر داخلہ کو کس مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے، قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

شیخ رشید کی گرفتاری پر ان کے بھتیجے سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق نے کہا کہ شیخ رشید پولیس کو کسی مقدمہ میں مطلوب نہیں تھے، شیخ رشید کو پولیس نے اسلام آباد سے گرفتار کیا، بڑے بھائی شیخ شاکر اور ملازم شیخ عمران کو بھی اٹھا لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد پولیس نے عدالتوں میں کہا تھا شیخ رشید کسی مقدمہ میں مطلوب نہیں ہیں، شیخ رشید نے ہمیشہ شرافت اور خدمت کی سیاست کی ہے، سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتا ہوں ہمیں بتایا جائے شیخ رشید کو کیوں گرفتار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو کچھ بھی ہوا تو وفاقی اور پنجاب حکومت ذمہ دار ہوں گے، ہمارے وکیل سردار عبدالرازق عدالتوں میں جائیں گے۔