پاکستان مسلم لیگ( ن )کی سینیئر نائب صدر مریم نواز شریف نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے منصب سنبھالنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
لاہور میں پارٹی کے مختلف ونگز کے اجلاسوں سے خطاب میں ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ نوازشریف کے بغض میں عوام کو سزا دی گئی، امید ہے کہ آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی،نوازشریف کو اللہ تعالی نے سرخرو کردیا ہے، اب پاکستان کو سرخروکرنا ہے، اللہ تعالی نے ہر بار نوازشریف کو ’پلس ‘ کیا، انہیں مائنس کرنے کی ہر کوشش مائنس ہوگئی۔
https://x.com/pmln_org/status/1703349623929082144?s=20
انہوں نے کہا کہ دعاہے کہ ترازو کے پلڑے سب کے لیے برابر ہوں ،امید ہے نوازشریف اور ان کے ساتھیوں کوپروجیکٹ کے کارندوں کی ناانصافیوں سے نجات ملے گی، نوازشریف سےدشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان دشمنی اور عوام دشمنی کی سوچ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہپاکستان کواب ایک نئی شروعات کی ضرورت ہے، پاکستان کو ایک نئی شروعات کی ضرورت ہے، ملک کو انتقام، ٹکراؤ اور افراتفری سے نجات دلانا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان دشمنی اور عوام دشمنی کی سوچ ہے ، صوبہ سندھ سمیت پاکستان کے کونے کونے میں ترقی کا سفر لے کر جائیں گے ، ان شاءاللہ،ہماری لڑائی مہنگائی، معاشی بدحالی اور بیڈگورننس سے ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوش حالی نوازشریف کے مقدر میں لکھی ہے،عوام کے چہروں پر اطمینان اورمعاشی آسودگی دیکھنا چاہتے ہیں،عوام اپنے ووٹ سے نوازشریف کو مضبوط کریں، مہنگائی ہم کم کردیں گے ،نوازشریف نے ایٹمی دھماکوں سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما حمزہ شہبازشریف کا پارٹی تنظیمی ونگز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو عوام نے جب وزیراعظم بنایا، نوازشریف نے عوام کو ریلیف دیا،پاکستان اور عوام کے دکھوں کا علاج ہے،ہمیشہ پاکستان کے لئے کام کیا، نوازشریف پاکستان کے تمام مسائل کا یقینی حل ہے،پاکستان کی عزت، سربلندی اور ترقی کا منصوبہ صرف نوازشریف کے پاس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف خدمت، عزت اور دیانت کا نام ہے، عوام نوازشریف کو وزیراعظم نہیں بنارہے، اپنی خوش حالی کو یقینی بنارہے ہیں، نوازشریف کو ہمیشہ بحرانوں میں حکومت ملی لیکن انہوں نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے ۔