لندن: مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کر لیا، ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے نواز شریف کو پاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی۔
قانونی ٹیم کے ارکان اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے نواز شریف اور اجلاس کے دیگر شرکا کو بریفنگ دی کہ نواز شریف کو پاکستان واپسی پر مقدمات میں قانونی مسائل کے حوالے سے کوئی مشکلات درپیش نہیں۔
اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز کا کہنا تھا کہ نیب ترامیم سپریم کورٹ فیصلے کا نوازشریف کی واپسی اور کیسز سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کیلئے ایک وقت میں الیکشن ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ پر بار کونسل کا ری ایکشن بہترین ردعمل ہے، مریم نواز کی ایون فیلڈ میں بریت سو فیصد میرٹ پر کروائی تھی، سپریم کورٹ کے فیصلے سے نوازشریف کے کیسز متاثر نہیں ہوتے۔