کراچی میں پانی کے 5 غیر قانونی ہائیڈرنٹس سیل

511

کراچی:پاکستان رینجرز  سندھ اور انتظامیہ کی جانب سے کراچی  میں پانی کے بحران پہ قابو پانے کے لیے آپریشنز کا آغاز کردیا ،آپریشن کے دوران 5 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو سیل کردیا گیا ۔

زرائع کے مطابق غیر قانونی واٹر ہیڈرنٹس کے آپریٹرز کو آپریشن کے دوران گرفتار کر لیا گیا،آپریشن کے دوران غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس سے آنے والا پانی جن ٹینکرز میں جمع کیا جاتا تھا انہیں بھی فوری طور پر سیل کردیا گیا۔

زرائع کے مطابق غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے مالکان فرار ہیں لیکن پولیس کی تلاش جاری ہے تمام ذمہ داران کو جلد از جلد کڑی سزا دینے کے لیے قانونی کاروائی کا آغاز ہو چکا ہے علاقہ مکینوں نے پاکستان رینجرز کے پانی چوروں کے خلاف کامیاب آپریشن کو خوب سراہا اور ان کی تعریف میں نعرے بھی لگائے پانی چوری کرنے والے تمام مجرمان کو ہر ممکن کوشش کر کے قانون کی گرفت میں لایا جائے گا جس سے پانی کے بحران میں نمایاں کمی آئے گی۔