ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے دی

522

کولمبو:ایشیا کپ سوپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو 6 رنز سے شکست دے دی۔

بنگلادیش کے 266 رنز کے  ہدف کے تعاقب میں پوری بھارتی ٹیم آخری اوور میں 259 رنز پر آؤٹ ہوگئی، شبمن گل 121 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ اکشر پٹیل 42 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے۔

بنگلا دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3، تنظیم حسن اور مہدی حسن نے 2، 2 جبکہ شکیب الحسن اور مہدی حسن میراز نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بنگلادیش نے بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے۔

بنگلا دیش کی جانب سے کپتان شکیب الحسن 80 جبکہ توحید ہردوئے 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نسم احمد 44 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

بھارت کی طرف سے شردل ٹھاکر نے 3 اور محمد شامی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔