نامزد چیف جسٹس قاضی فائز 17 ستمبر کو حلف اٹھائیں گے

477
Examples of judicial decisions

 اسلام آباد: نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نامزد چیف جسٹس پاکستان کو قانون کے مطابق سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔

 16ستمبر کو ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ججز کالونی میں چیف جسٹس ہاوس خالی کردیا ہے اور چیف جسٹس ریٹائرڈ ججوں کے لیے مختص گھر میں منتقل ہو گئے ہیں۔