شیریں  مزاری 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب کے سامنے پیش

317

اسلام آباد:نیشنل کرائم ایجنسی 190ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق نیب حکام کی جانب سے آدھے گھنٹے تک شیریں مزاری سے تفتیش کی گئی۔ نیب نے شیریں مزاری کو سوالنامہ بھی دیا، جس میں اُن سے 10 باتیں پوچھی گئی ہیں۔

شیریں مزاری سے نیب حکام نے کابینہ اجلاس میں ہونے والی گفتگو سے متعلق سوالات کیے۔ کابینہ اجلاس میں کون کون تھا اور کس نے کیا رائے دی اس پر بھی نیب نے شیریں مزاری سے سوالات کیے۔