اسلام آباد: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ اے میرے مولا مجھے حکمت دے کہ میں اچھے فیصلے کر سکوں۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ میرے مولا مجھے حکمت دے میں اچھے فیصلے کر سکوں اور جب میں چلا جاؤں تو لوگ مجھے الفاظ میں یاد کریں۔
صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو گڈ ٹو سی کہنا چاہتا ہوں۔ میرا خطاب شارٹ اینڈ سویٹ ہوگا۔ آپ اور آپ کے ججز نے ہمیشہ ہمارے ساتھ محبت کا رویہ اپنایا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، ججز کی امیدیں عدلیہ اور وکلا سے ہیں۔ بہت سے ایشوز عدلیہ کے سامنے زیر التوا ہیں، لوگوں کو یقین ہونا چاہیے ملک میں قانون کی حکمرانی ہے۔ امید ہے عدلیہ متحد ہو کر آگے چلے گی۔