کوئٹہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرفل اسکیل ہنگامی مشق کا انعقاد

272

کوئٹہ :سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کوئٹہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرفل اسکیل ہنگامی مشق کا انعقاد کیاگیا۔

 ترجمان سی اے اے کے مطابق مشق کا مقصد ریسکیو سروسزسمیت دیگراسٹیک ہولڈرز کی استعداد کارکوجانچنا تھا،مسافروں کو فرضی حادثے کے مقام سے باہر نکالا گیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اورشدید زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ پہنچایا گیا،ہنگامی مشق کا ہدف2 منٹ کا ایمرجنسی ریسپانس ٹائم تھا،جسے وقت سے پہلے حاصل کیا گیا۔

 

مشق میں ریسکیو فائر فائٹنگ،سول ایوی ایشن، پی اےایف،اے ایس ایف مشق میں حصہ لیا،گراونڈ ہینڈلنگ ایجنسیز،ائرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بھی مشق میں شریک ہوئے۔

 

ریسکیو 1122، پاکستان ریڈ کریسنٹ، ایدھی ریسکیو،بم ڈسپوزل،سول ڈیفنس، پی سی اے اے کے طبی حکام،ڈسٹرکٹ فائربریگیڈ، ڈسٹرکٹ پولیس نے بھی شرکت کی۔

مشق کے اختتام پرچیف آپریٹنگ آفیسرنےشرکاء کو بریفنگ دی،شہری ہوابازی کی تنظیم ‘اکاو’ ضوابط کے مطابق بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ہر 2 سال میں ایک بارفل اسکیل ایئرپورٹ ایمرجنسی مشق ضروری ہے۔